سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

08-29-2023

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 708 پوائنٹس کم ہو کر46 ہزار 770 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100انڈیکس 773 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 21 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ واضح رہے کہ  گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 47 ہزار 479 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 8 ارب 28 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 88 ارب روپے کم ہوکر 6971 ارب روپے ہے۔