نگران حکومت بلوں میں اضافے کی بجائے انتخابات پر توجہ دے: سراج الحق

08-29-2023

(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کا کام بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں الیکشن کرانا ہے۔

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ نگران حکومت کا کام 90 دن میں الیکشن کرانا ہے، وہ یہ کام کرے اور اختیار منتخب نمائندوں کے حوالے کردے۔ سراج الحق نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف 2 ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی ہڑتال پرامن ہو گی اور کوئی جلاؤ گھیراؤ نہیں ہوگا، عوام اپنے حق کے لیے ہڑتال کو کامیاب کرانے کی بھرپور تیاری کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں، علما، وکلا، طلبہ سمیت تمام طبقات نے ہماری کال کی حمایت کی جس پر ہم شکر گزار ہیں۔