الیکشن کمیشن کی اجازت کے بعد شہر کو لش پش کرنے کا پلان تیار

08-29-2023

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن کی اجازت کے بعد شہر میں گلی محلوں کو لش پش بنانے کا پلان بنا لیا گیا، شہر کے تین انتخابی حلقوں میں پندرہ مقامات پر مرمت اور بحالی کا کام کیا جائے گا۔

ایل ڈی اے نے شہر میں پندرہ مقامات پر مرمت اور بحالی کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مختلف سکیموں کے لیے 55 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، این اے 131، این اے 125 اور پی پی 152 کی گلیوں میں تعمیراتی کام کیے جائیں گے۔ چوہان روڈ اور ملحقہ گلیوں میں ترقیاتی کام ہوں گے۔ این اے 125 کی گلیوں میں تین کروڑ 43 لاکھ روپے سے پی سی سی کا کام کیا جائے گا، گلشن راوی اے اور ایف بلاک رستم پارک کی گلیوں میں اسفالٹ کا کام دو کروڑ 45 لاکھ روپے سے ہوگا، نیو شالیمار کالونی بابو صابو کی گلیوں کے تعمیراتی کاموں پر دو کروڑ 45 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔