چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی پر فیاض چوہان کا طنزیہ ردعمل

08-29-2023

(ویب ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی چیئرمین کی سزا معطلی پر طنزیہ ردعمل دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ امید ہے اب جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی اور کارکنان کی بدزبانی کا نشانہ نہیں بنیں گے، جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو گڈ ٹو سی یو کہہ کے اُن کے دل جیت لیے ہیں۔ ترجمان آئی پی پی نے مزید کہا کہ اُمید ہے چیئرمین پی ٹی آئی اور کارکنان اب جسٹس عامر فاروق کے احسان مند رہیں گے، آج کے فیصلے کے بعد جسٹس عامر فاروق پی ٹی آئی کے نزدیک اچھے اور دیانتدار جج قرار پائیں گے۔