محکمہ تعلیم کا انوکھا کارنامہ، میل اساتذہ کی سیٹوں پر فی میل اساتذہ کے تبادلے

08-29-2023

(لاہور نیوز) محکمہ ہائر ایجوکیشن کا انوکھا کارنامہ، فی میل اساتذہ کے میل اساتذہ کی سیٹوں پر تبادلے کرد یئے، میل اساتذہ نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے اقدام کو اپنی حق تلفی قرار دے دیا۔

اساتذہ کے تبادلوں کے معاملے پر محکمہ ہائر ایجوکیشن کی مبینہ غفلت  سامنے آ گئی ، ڈیپارٹمنٹ نے ایک ہزار کے قریب فی میل اساتذہ کے  میل اساتذہ کی سیٹوں پر تبادلے کرد یئے،پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور   لیکچررز کے  تبادلے کیے گئے ہیں۔ رہنما پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن  پروفیسر زاہد اعوان کا کہنا ہے کہ ان تبادلوں سے میل اساتذہ کو بھرتیوں پروموشنز اور تبادلوں میں مسائل ہونگے ، جنسی ہراسگی کے مسائل بھی سامنے آرہے ہیں۔ ادھر فی میل اساتذہ کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائر کی پالیسی اتنی سخت ہے کہ ان کیلئے تبادلے کروانا مشکل ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے 800  کے قریب کالجز میں 24 ہزار اساتذہ کی منظور شدہ  سیٹیں ہیں جن میں سے 6 ہزار خالی ہیں۔