لاہور ہائیکورٹ: پرویز الہٰی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم
08-29-2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہٰی کو گرفتار نہ کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد اور نیب گرفتاری کالعدم قرار دینے سے متعلق سماعت ہوئی، جسٹس امجد رفیق نے پرویز الہٰی کی درخواست پر بطور اعتراض کیس کی سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے پرویز الہٰی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کل سماعت کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔