90 روز میں انتخابات کیلئے جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ سے رجوع

08-29-2023

(ویب ڈیسک) جماعت اسلامی نے اسمبلی تحلیل کے بعد آئین کے مطابق 90 روز میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے عدالت عظمیٰ میں آئینی درخواست دائر کر دی، درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں، الیکشن کمیشن کو الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے آرٹیکل 218(3) کے تحت نگران حکومتوں اور اتھارٹیز کو آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دیا جائے۔