شاہی قلعہ میں کنسٹرکشن کے دوران دیوار گرنے سے ایک مزدور جاں بحق

08-29-2023

(لاہور نیوز) لاہور شاہی قلعہ میں کالے برج کے قریب بیسمنٹ میں کنسٹرکشن کے دوران دیوار گر گئی ، ایک مزدور جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ترجمان مدثر حسین نے بتایا کہ لاہور شاہی قلعہ میں کالے برج کے قریب بیسمنٹ میں کنسٹرکشن کے دوران دیوار گرنے کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق زخمی مزدوروں کو نواز شریف ہسپتال ایک موریہ پُل لے جایا گیا، جہاں جاں بحق ہونے والے مزدور کی پہچان یاسین کے نام سے ہوئی ہے ۔