پرویزالہٰی نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

08-29-2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پرویز الہٰی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں آئی جی پنجاب ، نیب ،ایف آئی اے سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ نیب نےغیرقانونی طورپروارنٹ گرفتاری جاری کرکے گرفتاری ڈالی،نیب نے انکوائری کو بھی انوسٹیگیشن میں غیرقانونی طورپراپ گریڈ کیا، نیب نے کال اپ نوٹس دیا نہ ہی اپنا بیان جمع کرانے کے لیے مہلت دی۔ پرویز الہٰی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہورہائیکورٹ نیب کی جانب سے کی گئی گرفتاری کالعدم قراردے، عدالت  کسی بھی خفیہ مقدمےمیں گرفتاری روکنے کا حکم جاری کرے۔