کیا پیپر سٹرا ماحول دوست اور کیمیکلز سے پاک ہوتے ہیں؟

08-29-2023

(ویب ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ کاغذ سے بنی سٹرا جسے پلاسٹک اسٹرا کے متبادل ماحول دوست پراڈکٹ کے طور پر بنایا گیا تھا دراصل ماحول دوست نہیں ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پیپرسٹرا میں ایسے کیمیکلز بھی ہوتے ہیں جو انسانی صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ بیلجیئم کی یونیورسٹی آف اینٹورپ کے ماحولیاتی سائنسدان تھیمو گروفن نے کہا کہ پودوں یا پیڑوں سے اخذ کیے گئے مواد جیسے کہ کاغذ یا بانس سے بنی اشیا کو اکثر پلاسٹک کے متبادل زیادہ پائیدار اور ماحول دوست سمجھا جاتا ہے تاہم ان مصنوعات میں پی ایف اے ایس نامی کیمیکلز کا مجموعہ ہوتا ہے جو کہ انسانی صحت کیلئے مضر ہے۔ یہ تحقیق جریدے Food Additives and Contaminants میں شائع ہوئی جس میں تھیمو گروفن اور ان کے ساتھی ماہرین نے پی ایف اے ایس کی جانچ کیلئے 39 سٹرا برانڈز کا تجربہ کیا۔ سٹرا کاغذ، بانس، شیشے، سٹیل اور پلاسٹک کی اقسام میں تھیں۔ ہر سٹرا پی ایف اے ایس کی جانچ کے لیے دو دوروں سے گزرا۔ %90 پی ایف اے ایس پیپر سٹرا میں پایا گیا جو کہ باقی سٹرا کی اقسام سے زیادہ تھا۔ اس میں 18 مختلف PFAS کیمکلز کا پتہ چلا۔ دوسری جانب تقریباً %80 پی ایف اے ایس بانس کی سٹرا؛ %75 پلاسٹک کی سٹرا اور %40 شیشے کی سٹرا برانڈز میں پایا گیا۔ جبکہ سٹیل کی سٹرا میں سے کسی میں PFAS کا پتہ نہیں چلا۔