مبینہ کرپشن کیس: چودھری پرویزالہٰی کو آج عدالت پیش کیا جائے گا
08-29-2023
(لاہور نیوز) ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کے کیس میں چودھری پرویزالہٰی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
نیب لاہور کی تفتیشی ٹیم سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کوعدالت کے روبرو پیش کرے گی، عدالت نے تفتیشی افسر سے تفتیش کی رپورٹ طلب کررکھی ہے۔ واضح رہے کہ چودھری پرویزالہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں کی کرپشن کا الزام ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے شریک ملزم سہیل اصغراعوان کو بھی عدالت پیش کیا جائے گا۔