اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی برآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی
08-28-2023
(لاہور نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں چینی برآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کی، اجلاس میں مختلف وزارتوں کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس بارے بھی فیصلے کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق چینی کی برآمد پر پابندی کا مقصد مقامی سطح پر قیمتوں پر دباؤ میں کمی لانا ہے۔