ملک چلانے کیلئے کتنے ارب ڈالرز کی ضرورت ہے؟نگران وزیر تجارت کا بیان جاری

08-28-2023

(ویب ڈیسک)نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ملک چلانے کے لیے 80ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ریفارمز کی ضرورت ہے، 90 روز کے ٹائم فریم میں ملکی برآمدات کو80ارب ڈالر تک پہنچانے کا  سٹرٹیجک پروگرام مکمل کرلیں گے،الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ  میرا مینڈیٹ سیاسی نہیں،آج پاکستان تکلیف میں ہے اس تکلیف کو دور کرنا میرا مینڈیٹ ہے۔ ایسی صنعتیں جو جی ایس ٹی میں رجسٹرڈ نہیں انہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ  ملک چلانے کے لئے 80ارب ڈالر کی ضرورت ہے جب تک برآمدات 80ارب ڈالر نہیں ہوں گی ملک نہیں چلے گا ،80ارب ڈالر کی برآمدات کرنا کوئی بڑی بات نہیں ۔ ہم ریجنل ٹریڈ کے ذریعے اپنی برآمدات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔