ڈی سی لاہور کا گورنمنٹ بوائز و گرلز ہائی سکول ساندہ کلاں کا دورہ

08-28-2023

(لاہور نیوز) ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے گورنمنٹ بوائز و گرلز ہائی سکول ساندہ کلاں کا دورہ کیا۔

رافعہ حیدر نے اساتذہ کی حاضری، کمپیوٹر اور سائنس لیبارٹریوں کو چیک کیا۔ طلبہ سے  کلاس رومز میں بیٹھنے کی سہولت، صفائی ستھرائی، مضامین کے متعلق سوالات کیے۔ ڈی سی لاہور نے صفائی کے ناقص انتظامات پر سکول پرنسپل کو وارننگ دی ۔ انہوں نے  انتظامات فوری بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔ رافعہ حیدر نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بچوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لئے آگاہی دی جائے۔