چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی فیملی ٹریسنگ ٹیم نے 16 سالہ گمشدہ بچی کو والدین تک پہنچا دیا

08-28-2023

(لاہور نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر فیملی ٹریسنگ ٹیم کا احسن اقدام سامنے آیا۔

بیورو کی فیملی ٹریسنگ ٹیم نے 16 سالہ گمشدہ بچی کو والدین تک پہنچا دیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے فیملی ٹریسنگ سیکشن نے گمشدہ بچی رمشہ کے لواحقین کو باگڑیاں، گرین ٹاؤن میں تلاش کیا۔ اس موقع پر چیئرپرسن بیورو سارہ احمد کا کہنا تھا 16 سالہ گمشدہ بچی رمشہ دختر حنیف تین سال قبل گمشدہ حالت میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں آئی تھی۔ گمشدہ بچی کے لواحقین کو تین سال کی کوششوں کے بعد تلاش کیا گیا ہے۔ گمشدہ بچوں کو والدین تک پہنچانا ہماری ترجیح میں شامل ہے۔