پنجاب حکومت نے سٹیمپ ڈیوٹی میں دو سے دس گنا اضافہ کر دیا

08-28-2023

(لاہور نیوز) عوام سے مزید اربوں روپے بٹورنے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔ پنجاب حکومت نے سٹیمپ ڈیوٹی میں دو سے دس گنا اضافہ کر دیا۔

بیان حلفی، معاہدوں، طلاق، پاور آف اٹارنی، کرایہ داری سمیت دیگر کیلئے سٹیمپ ڈیوٹی بڑھ گئی۔ بیان حلفی کا ریٹ 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دیا گیا۔ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت کیلئے سٹیمپ ڈیوٹی 1200 سے بڑھا کر 3 ہزار کر دی گئی۔ 5لاکھ تک کے معاہدے کی سٹیمپ ڈیوٹی بھی 1200 سے بڑھ کر 3 ہزار ہو گئی۔ طلاق کیلئے سٹیمپ فیس 100 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کر دی گئی۔ سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں سالانہ 4 ارب 21 کروڑ روپے عوام کی جیبوں سے مزید نکلوائے جائیں گے۔ ذرائع بورڈ آف ریونیو کے مطابق شیڈول ون میں ترامیم کا آرڈیننس جاری کرنے کے میٹنگ منٹس جاری کر دیئے گئے۔