ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی

08-28-2023

(لاہور نیوز) ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کٹ کی رونمائی کی۔

تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا کہنا تھا آج ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹیم کٹ کی رونمائی کر رہے ہیں۔ اس بار کٹ پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کا نام اسٹار نیشن جرسی رکھا گیا ہے۔ ہم ون ڈے کرکٹ میں چیمپئن بن چکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں کامیابی دے گا۔ ذکا اشرف کا کہنا تھا ساری قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔ اس شرٹ پر سبز ہلالی پرچم کی نسبت سبز رنگ ہے۔ اس وقت ہماری ٹیم نمبر ون ٹیم ہے۔ پاکستان ورلڈ کپ ضرور جیتے گا انشاللہ۔ انہوں نے مزید کہا جو ملک اور کرکٹ کیلئے ہو سکتا ہے ہم کر رہے ہیں۔ غیر ملکی جو بھی ٹیمیں آتی ہیں یہ ہمارے ملک کی عزت ہے۔ روایتی مہمان نوازی سے آنے والے بورڈز کا ویلکم کریں گے۔ بورڈ کی طرف سے ہماری ٹیم کیلئے پوری تیاریاں ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستانی ٹیم گھر میں عزت لے کر آئے گی۔