یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیا اوپن مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہونے لگیں
08-28-2023
(لاہور نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیا اوپن مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہونے لگیں۔ آٹا، دال چنا اور دال مسور مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2880 روپے میں دستیاب ہے۔ اوپن مارکیٹ میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 2817 روپے میں دستیاب ہے۔ دال مسور اوپن مارکیٹ میں 292 روپے 83 پیسے میں فروخت ہو رہی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر دال مسور 305 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ دال چنا اوپن مارکیٹ میں 242 روپے 28 پیسے میں فروخت ہو رہی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر دال چنا 275 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔