افغان ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی

08-28-2023

(لاہور نیوز) افغانستان کی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2023 میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کولمبو سے لاہور پہنچی جہاں افغان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا، ایشیا کپ کے لیے پاکستان پہنچنے والی ٹیموں کو صدارتی پروٹوکول دیا جارہا ہے۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کل سے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کرے گی، ایشیا کپ میں افغان ٹیم 3 ستمبر کو بنگلا دیش کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔