10 فیصد صارفین بھی بجلی کے بل ادا نہیں کرتے: مفتاح اسماعیل
08-28-2023
(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ (ن) مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 10 فیصد صارفین بھی بجلی کے بل ادا نہیں کرتے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ مئی اور جون میں بجلی کی طلب زیادہ ہوتی ہے، مئی اور جون میں بجلی کی زیادہ لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی، مئی اور جون میں مہنگے فیول پر بجلی بنا کر فراہم کی گئی۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں فیصلہ ہوا تھا کہ مارکیٹیں جلد بند کی جائیں گی، پرویز الٰہی وزیرِاعلیٰ بنے تو انھوں نے مارکیٹوں سے متعلق تعاون چھوڑ دیا۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دکانداروں کی لابی ہوتی ہے، مارکیٹیں جلد بند کرانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔