ون ڈے میں پہلی پوزیشن، ذکاء اشرف کا قومی ٹیم کیلئے بڑا اعلان

08-28-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیم کے ون ڈے میں نمبر ون بننے پر ذکاء اشرف نے ہرکھلاڑی کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بننے پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف انتہائی خوش ہیں، بہترین کارکردگی دکھانے پر انہوں نے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کیلیے خصوصی انعام کا اعلان کیا ہے۔ ذکاء اشرف کی جانب سے ہر کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے لیے دس لاکھ روپے فی کس انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ افغانستان کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں شکست دینے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پر آگئی ہے۔