شاداب خان بھی جیولن تھروور اولمپئن ارشد ندیم کے مداح نکلے

08-28-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان جیولن تھروور اولمپئن ارشد ندیم کے مداح نکلے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے کے بعد شاداب خان نے ارشد ندیم کے لیے مبارکبادی پیغام جاری کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری میں شاداب نے کہا 'ارشد ندیم پورا ملک آپ کو سلیوٹ کرتا ہے، میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں آپ کا مداح ہوں، آپ کو ہمیشہ ترقی ملے'۔ The entire country salutes you Arshad Nadeem. I just want to say, I am your fan. May u always stay blessed. pic.twitter.com/gYzT2fpkTS — Shadab Khan (@76Shadabkhan) August 27, 2023 خیال رہے گزشتہ روز ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ہونے والی چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم دوسرے نمبر پر رہے  جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا آدھے میٹر سے بھی کم فرق کی وجہ سے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ بھارتے کے نیرج چوپڑا گولڈ جبکہ پاکستانی اولمپئن ارشد ندیم سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔