شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش، موسم خوشگوار

08-28-2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں صبح ہونے والی بارش کچھ دیر تک جاری رہی، مغل پورہ، مصطفیٰ آباد، نیلا گنبد، کوئنز روڈ، سمن آباد، راج گڑھ، شاد باغ، جلو پارک، محمود بوٹی، گڑھی شاہو، قلعہ گجر سنگھ، شاہدرہ سمیت دیگر مقامات پر بارش ہوئی۔ فیروز پور روڈ، قرطبہ چوک، اچھرہ، کینال، چونگی امرسدھو، نشتر کالونی، گجومتہ اور کاہنہ کے گردو نواح میں بھی بادل برسے، بارش کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹنے سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہوا، کئی علاقوں میں شہریوں کو بجلی کی بندش کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔