نگران وزیر صحت کا مختلف ایئر پورٹس پر ناتجربہ کار ڈاکٹرز کی تعیناتی کا نوٹس
08-27-2023
(لاہور نیوز) نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے مختلف ایئر پورٹس پر ناتجربہ کار ڈاکٹرز کی تعیناتی کرنے کا نوٹس لے لیا۔
ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز پاکستان ایک اہم ادارہ ہے جو کسی بھی وبا سے نمٹنے کیلئے تمام ایئرپورٹس، ملک کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکریننگ کے نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی سفارشات پر عمل در آمد کو یقینی بناتا ہے۔ معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا انکوائری میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ ناتجربہ کار ڈاکٹرز کو کس طرح تعینات کیا گیا ہے۔ انکوائری کے ذریعے معلوم کیا جائے گا کیا بھرتی قواعد و ضوابط کے تحت ہوئی ہے یا نہیں۔ انکوائری کے بعد قانون کے مطابق اس پر ایکشن لیا جائے گا۔ ایئرپورٹس، بندرگاہ اور بارڈر پر تعیناتیاں گزشتہ دور حکومت میں ہوئیں تھیں۔