ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ، افسران چھٹی کے روز بھی فیلڈ میں رہے

08-27-2023

(لاہور نیوز) ضلعی انتظامیہ کے افسران چھٹی کے روز بھی فیلڈ میں رہے۔ ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ کی گئی۔

ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز  نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو  نے یو سی 150 نشتر زون میں رہائشیوں کو ڈینگی بارے آگاہی اور خاتمے کی اپیل کے لیے سیشن بھی منعقد کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان نصر اللہ رانجھا کی سربراہی میں ایم ایم عالم روڈ پر ڈینگی آگاہی واک کی گئی۔ یو سی 126 میں مختلف ہاٹ سپاٹس بھی چیک کئے گئے۔ قبرستان میں لاروا کی نشاندہی پر انتظامیہ کے خلاف استغاثہ، دیگر قبرستانوں کی چیکنگ کا حکم بھی دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ 5 کا دورہ کیا اور 3 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد کیا۔ متاثرہ گھروں اور اطراف میں ڈینگی سپرے کروایا گیا۔