پاکستان کے سیاسی مسائل کا حل پرامن انتخابات میں ہی ہے: ابتسام الہیٰ ظہیر
08-27-2023
(لاہور نیوز) چیئر مین قرآن و سنہ تحریک علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی مسائل کا حل پرامن اور شفاف انتخابات میں ہی ہے۔
لارنس روڈ مرکز اہلحدیث میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے علامہ ابتسام الہٰی ظہیر نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں سیکولر جماعتوں کی بجائے مذہبی جماعتوں پر مشتمل ایک انتخابی اتحاد بنایا جائے گا، مہنگائی کا علاج سودی نظام کے خاتمے میں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول اور تاجروں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے، سانحہ جڑانوالہ پاکستان کی تاریخ کاایک المناک سانحہ تھا، حکومت اس کا کڑا حتساب کرے۔