ایشیا کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملتان پہنچ گئی

08-27-2023

(ویب ڈیسک) ایشا کپ میں شرکت کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم ملتان پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایشیا کپ 2023 میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم ملتان پہنچ گئی ہے جبکہ نیپال کی ٹیم رات 8 بجے ملتان پہنچے گی۔ پاکستانی ٹیم  کے ہوٹل پہنچنے پر ہوٹل انتظامیہ  نے کھلاڑیوں کا سرائیکی اجرک پہنا کر استقبال کیا۔     واضح رہے کہ ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔