ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ تیار کر لی گئی
08-27-2023
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ تیار کر لی۔
پی سی بی حکام کے مطابق ٹیم کٹ کی رونمائی کی تقریب کل دوپہر قذافی سٹیڈیم میں ہو گی جس میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب میں پی سی بی حکام کے ساتھ دوسرے عہدے دار بھی موجود ہوں گے۔ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو ہو گا، قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ کے بعد 28 ستمبر کو بھارتی شہر حیدرآباد روانگی متوقع ہے۔