پاکستانی باکسر تیمور خان نے بھارتی حریف کو دھول چٹا دی

08-27-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانیوں کیلئے کرکٹ کے میدان کے بعد باکسنگ رنگ سے بھی اچھی خبر آگئی ، ورلڈ باکسنگ کونسل ایشیا ٹائٹل میں پاکستانی باکسر نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ورلڈ باکسنگ کونسل ایشیا ٹائٹل میں پاکستانی باکسر تیمور خان نے بھارتی حریف باکسر کو دھول چٹا دی۔ مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والے تیمور خان نے بھارت کے ناقابل شکست ہیوی ویٹ باکسر جسكران سنگھ کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔ بھارتی باکسر 30 سیکنڈ کے اندر ہی ناک آؤٹ ہو گئے ، تیمور خان اب تک 10 فائٹ میں نا قابلِ شکست ہیوی ویٹ باکسر ہیں۔ "ڈائمنڈ بوائے" کے رنگ کے نام کے ساتھ تیمور خان نے اس سال کے شروع میں تھائی باکسر پنیا چومفوفوانگ کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل 2023 ایشیا ہیوی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔