ورلڈ چیمپئن شپ فائنل: پنجاب حکومت کا بڑا مقابلہ، بڑی سکرین پر دکھانے کا فیصلہ

08-27-2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے اولمپئن ارشد ندیم کا ورلڈ چیمپئن شپ فائنل بڑی سکرین پر دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہنگری کے شہر بوڈاپیسٹ میں ہونیوالی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں آج ارشد ندیم کا بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا سمیت دیگر کھلاڑیوں سے مقابلہ ہو گا۔ مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ لبرٹی گول چکر پر بڑی سکرین نصب کی جائے گی،آج رات 11بجے کے بعد ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے نیزہ بازی فائنل میں شریک ہونگے۔ مشیر کھیل پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم ارشد ندیم کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے، شائقین لبرٹی گول چکر پر  آ کر  ارشد ندیم کو سپورٹ کریں،دریں اثنا کمشنر محمد علی کا کہنا ہے کہ قومی ہیروز کی پذیرائی ہم سب کا فرض ہے ۔