ماہرہ اور فواد خان کے نئے فوٹو شوٹ نے متوالوں کی نیندیں اڑا دیں

08-27-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سپر سٹارز فواد خان اور ماہرہ خان کے نئے برائیڈل فوٹو شوٹ نے اپنے چاہنے والوں کی نیندیں اڑا دیں۔

چند روز قبل فواد خان اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی عروسی ملبوسات میں ایک برانڈ شوٹ کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں جن میں دونوں ہی ہمیشہ کی طرح بے حد خوبصورت نظر آرہے تھے۔  فواد اور ماہرہ کو پھر سے ایک ساتھ لانے والا کوئی اور نہیں بلکہ خود فواد خان کی اہلیہ صدف فواد خان ہی ہیں۔ اب صدف کیجانب سے اس برائیڈل شوٹ کی مزید تصاویر بھی جاری کردی گئی ہیں جن کو نہ صرف اس آن اسکرین ہردلعزیز جوڑی کے چاہنے والے بلکہ فیشن کے متوالے بھی پسند کر رہے ہیں۔