کامیاب ترین پاکستانی بیٹنگ جوڑیوں میں بابراعظم اور امام الحق سرفہرست
08-27-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کی کامیاب ترین بیٹنگ جوڑیوں میں بابراعظم اور امام الحق سرفہرست ہیں۔
پاکستان کے کامیاب ترین بیٹنگ پیئرز میں بابراعظم اور امام الحق سرفہرست ہیں، دونوں نے 35 اننگز میں 70 سے زائد کی اوسط سے 2354 ہیں۔ دوسرے نمبر پرعمران فرحت اور یاسر حمید نے 60.35 کی ایوریج سے 1026 رنز بنائے، بابراعظم اور فخرزمان نے 56.25 کی اوسط سے 1744 رنز جوڑے۔ رمیزراجہ اور سعید انور، جاوید میانداد اور رمیز راجہ، سلیم ملک اور عمران خان کی جوڑیوں کی بھی مشترکہ ایوریج 50 سے زائد رہی۔