ملک میں موبائل فونز کی درآمد میں اضافہ ریکارڈ
08-27-2023
(ویب ڈیسک) ملک میں موبائل فونز کی درآمدات میں جولائی کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر68 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 76 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 39 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا، جون کے مقابلہ میں جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح جون میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 54 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں بڑھ کر68 ملین ڈالرہوگیا۔