رواں مالی سال: پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 2ارب 80 کروڑ ڈالر کی کمی

08-27-2023

(ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے دوران پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 2ارب 80کروڑ ڈالر کی کمی آئی ،روئی ،دھاگے اور بیڈ شیٹ کی برآمدات میں سب سے زیادہ کمی ہوئی۔

ڈالر کے اتار چڑھاؤ اور سیاسی کھینچا تانی کے باعث غیرملکی خریدار پاکستانی مصنوعات سے منہ موڑ نے لگے۔ گذشتہ مالی سال میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 19.32ارب ڈالرزجبکہ رواں برس 16.50 ارب ڈالر رہیں، فیصل آباد کے صعنتکاروں کا کاروبارچلنا دشوارہو گیا۔ روئی میں 104 فیصد،دھاگہ 30فیصد،بیڈ شیٹ 18.46، نٹ وئیرمیں 17.46فیصد ،کاٹن کلاتھ 19.11 فیصد جبکہ ہوم ٹیکسٹائل میں 15.37 فیصد تک برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایکسپورٹرزکے مطابق آسمان کو چھوتی انرجی قیمتوں کو کم کرکے ہی ایکسپورٹ بڑھائی جا سکتی ہے۔