آمنہ الیاس نے اپنے پسندیدہ شوہر کی خصوصیات بتا دیں

08-27-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور فیشن ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں بتایا کہ وہ ایک مثالی شوہر میں کیا تلاش کرتی ہیں۔

آمنہ الیاس نے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسان کو سب سے پہلے ایک اچھا انسان ہونا چاہیے۔ آمنہ الیاس نے اپنے مثالی پارٹنر کے بارے میں کہا میرے خیال میں اسے امیر ہونا چاہیے،اس کا تعلق بہت اچھے خاندان سے ہونا چاہیے، اس کے پاس یقیناً بہت زیادہ دولت ہونی چاہیے، اس کے پاس مرسڈیز بینز ہونی چاہیے، وہ لمبا خوبصورت ہونا چاہیے۔ انہوں نے ہنسی مذاق میں مزید کہا ٹھیک ہے، اگر وہ بریڈ پٹ جیسا ہو تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔