شاہد آفریدی کی افغانستان کیخلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی پر ٹیم کو شاباشی
08-27-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے افغانستان کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی پر ٹیم کے کھلاڑیوں کو شاباشی دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ مکمل برتری کے ساتھ پاکستان ٹیم نے سیریزمیں وائٹ واش کیا۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ شاباش بوائز، کپتان اور کھلاڑی جس طرح متحد دکھائی دے رہے ہیں اچھا لگ رہا ہے، ہر کوئی ممکنہ حد تک ہر صورتحال میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے، پاکستان کرکٹ کیلئے یہ ایک اچھا وقت ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے افغانستان کو تیسرے اور سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں 59 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کیا۔