بلائنڈ کرکٹ ورلڈ گیمز: پاکستان نے فائنل میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
08-26-2023
(لاہور نیوز) بلائنڈ کرکٹ ورلڈ گیمز میں پاکستان نے فائنل میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 184 رنز بنائے، بھارتی بلائنڈ ٹیم کی جانب سے ٹومپکی 76 اور رمیش 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔قومی بلائنڈ ٹیم نے ہدف 15 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، محمد سلمان 48، بدر منیر 41 اور نثار علی 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ گیمز میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست رہی، قومی ٹیم نے ایونٹ میں بھارت، بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو شکست دی ہے۔پاکستان نے اس سے قبل گروپ مرحلے میں بھارت کو 18 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان نے ورلڈ بلائنڈ گیمز میں کرکٹ کے ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔