پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو بحال کر دیا گیا

08-26-2023

(لاہور نیوز) حکام نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو بحال کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کا 31 اگست کو ہونے والا کانگریس اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پی ایچ ایف کے تمام عہدیداران کو اپنے عہدوں پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔