پاکستان فٹبال فیڈریشن ساف انڈر 16 چیمپئن شپ کیلئے این او سی کی منتظر

08-26-2023

(لاہورنیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن ساف انڈر 16 چیمپئن شپ کیلئے تاحال این او سی کی منتظر ہے۔

رپورٹ کےمطابق اس وقت قومی ٹیم کا کیمپ لاہور کی مقامی یونیورسٹی میں جاری ہے، قومی فٹبال ٹیم کی روانگی 29 اگست کو شیڈول ہے۔واضح رہے کہ ساف انڈر 16 چیمپئن شپ یکم سے 10 ستمبر تک بھوٹان میں ہونی ہے، قومی فٹ بال سکواڈ کی چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بھوٹان روانگی حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔