لاہور کے معروف سرکاری ہسپتال سے لاکھوں روپے کی انسولین چوری کا انکشاف
08-26-2023
(ویب ڈیسک) لاہورکے گورنمنٹ سید مٹھا اسپتال سے 10لاکھ روپے مالیت کی انسولین چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سید مٹھا ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر کاشف کے مطابق شوگر کے مریضوں کی انسولین چوری کر کے رکشے پر لے جائی جارہی تھی ۔واقعے کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی بنا دی ہے جو سٹور میں انسولین کا ریکارڈ بھی چیک کرے گی ۔ ایم ایس کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس کو درخواست دے دی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے انسولین لے جانے والا رکشہ قبضے میں لے کر ڈرائیور گرفتار کرلیا ہے۔