شاداب کے متنازع رن آؤٹ پر شاہین آفریدی کا افغان ٹیم سے شیک ہینڈ نہ کرنے کا مشورہ

08-26-2023

(لاہور نیوز) پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر شاداب خان کے متنازع رن آؤٹ پر شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم کو افغانستان کی ٹیم سے شیک ہینڈ کرنے سے روکا تھا، میچ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق کہ فضل حق فاروقی کی جانب سے شاداب خان کو آؤٹ کرنے پر فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی شدید ناراض ہوئے تھے۔اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے بعد قومی ٹیم کو افغانستان کی ٹیم کے ساتھ شیک ہینڈ کرنے سے بھی روک دیا تھا۔ تاہم بعدازاں ٹیم مینجمنٹ نے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی اور تمام کھلاڑیوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی۔