ایتھلیٹ ارشد ندیم خود کا مقابلہ کس سے کرتے ہیں ؟معروف پلیئر نے انوکھا بیان دیدیا

08-26-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ میرا مقابلہ کسی کے ساتھ نہیں ہے بلکہ میں اپنا مقابلہ خود کیساتھ کرتا ہوں۔

ورلڈ  ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنےکے بعد جیولین تھرور ارشد ندیم  کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ٹریک کی وجہ سے پہلےتھرو کم پھینکے جا رہے تھے، جیسے جیسے تھرو کیے تو بعد میں اچھی تھرو ہوتی گئی،انجری کے بعد اب میں  پہلے سے اچھا محسوس کر رہا ہوں، انشاء اللہ فائنل میں مزہ آئےگا۔ انہوں نے کہا کہ نیرج چوپڑا یاکسی اور کے ساتھ میرا کوئی مقابلہ نہیں ہے، میں ہمیشہ اپنا مقابلہ اپنے ساتھ کرتاہوں،نیرج چوپڑا کے لیے بھی نیک تمنائیں ہیں۔ایتھلیٹ نے مزید کہا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ سب سے اچھی تھرو کروں، ورلڈ اسلامک گیمز کے ایک سال بعد میں دوبارہ ایکشن میں واپس آیا ہوں۔