جمال شاہ کو وزارت ملنے پر لوگوں کیجانب سے تنقید کا معاملہ،وفاقی وزیر کا ردعمل جاری

08-26-2023

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ثقافت جمال شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ناقدین کو تگڑا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں وزارت اپنی کارکردگی پر ملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک خاتون نے جمال شاہ پر طنز کیا کہ انہیں چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کی بدولت وزارت ملی ہے۔جمال شاہ نے خاتون کو جواب  دیتے ہوئے کہا  کہ انہیں اپنی پیشہ وارانہ کارکردگی پر وزارت ملی اور انہیں توشہ خانہ کے ڈاکو پر تنقید کی وجہ سے وزارت نہیں ملی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ثقافتی پورٹ فولیو کی وجہ سے وزیر ثقافت مقررکیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ایک اچھے کام یعنی شوکت خانم کینسرہسپتال کی اپنے آرٹ کے ذریعے مدد بھی کی تھی۔