اس ملک کو چلانے کے لیے 80 بلین ڈالر کی برآمدات چاہئے، ڈاکٹر گوہر اعجاز

08-26-2023

(لاہور نیوز) نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا ہے اس ملک کو چلانے کے لیے 80 بلین ڈالر کی برآمدات چاہئے۔

نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن لاہور کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم 25 کروڑ کی آبادی ہیں اور سالانہ صرف 27 بلین ڈالر کی برآمدات کرتے ہیں۔ جب تک ملک کی برآمدات 80 بلین ڈالر نا ہو ہم صحیح راستے پر نہیں چل سکتے۔ پاکستان کے محض 13 فیصد بچے یونیورسٹی میں جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر تجارت نے مزید بتایا کہ میں نے صنعت کاروں سے کہا اب آپ کو صرف اپنے لیے کام نہیں کرنا، میں نے تاجروں سے کہا آپ کو میرے پاس آنے کی ضرورت نہیں میں آپ کے پاس آوں گا۔ میری ذمہ داری ہے کہ میں اپنے صنعت کاروں کو ساتھ لے کر چلوں۔ پاکستان کے تین مسائل ہیں، انرجی، انرجی اور انرجی۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ میں سیاست نہیں ہوں، میرا مینڈیٹ لوگوں کی خدمت کرنا ہے، میں نوے دن میں فریم ورک بنا کر دے دوں گا۔