ایل ڈی اے میں درخواستیں جمع کرانے والے شہریوں کو ان کی دہلیز پر دستاویزات ملیں گے

08-26-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام اٹھا لیا۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔ محسن نقوی کی ہدایت پر ایل ڈی اے گھروں میں دستاویزات کی ڈلیوری سروس ’’دستک‘‘ شروع کرے گا۔ ایل ڈی اے میں درخواستیں جمع کرانے والے شہریوں کو ان کی دہلیز پر دستاویزات یا این او سیز ملیں گے۔ اجلاس میں دیگر شہروں میں بھی دستاویزات کی ڈلیوری سروس شروع کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ ٹیپا میں ایم اینڈ آر ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ ایل ڈی اے کی پراپرٹی پر بل بورڈز نصب کرنے کے منظوری بھی دے دی گئی۔ اجلاس میں سیوریج ٹرنک انفراسٹرکچر چارجز کے ازسرنو تعین کے لئے کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ بڑی پرائیویٹ آبادیوں میں سیوریج اور ڈرینج چارجز کا از سرنو جائزہ لینے کے لئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اکبر چوک فلائی اوور کے ساتھ کالج روڈ بھی بنے گی، اس حوالے سے ترمیم شدہ پی سی ون کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں نئے تعمیر شدہ سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے ارکان، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔