انٹر ڈیپارٹمنٹ باکسنگ چیمپئن شپ کل سے شروع ہو گی

08-26-2023

(ویب ڈیسک ) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹ باکسنگ چیمپئن شپ (کل) 27 اگست سے کراچی میں شروع ہو گی۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاذ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 9 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پی بی ایف ٹیم اور کراچی پورٹ ٹرسٹ شامل ہیں۔ ایونٹ میں مردوں کے تیرہ اور خواتین کی سات ویٹ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں ، مردوں کے ویٹ کیٹگریز میں منفی 48 کلوگرام، منفی 51 کلوگرام، 54 کلوگرام، 57 کلوگرام، 60 کلوگرام، 63.5 کلوگرام، 67 کلوگرام، 71 کلوگرام، 75 کلوگرام، 80 کلوگرام، 86 کلوگرام، 92 کلوگرام اور پلس 92 کلوگرام شامل ہیں۔ خواتین کے سات ویٹ کیٹگریز میں منفی 48 کلوگرام، 50 کلوگرام، 52 کلوگرام، 54 کلوگرام، 57 کلوگرام، 81 کلوگرام اور پلس 81 کلوگرام رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ایک اور خصوصیت رکھی گئی ہے کہ ایک باکسر دو ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لے سکتا ہے اور چیمپئن شپ 2 ستمبر تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔