معروف اداکارہ خالدہ ریاست کو دنیا سے رخصت ہوئے 28 برس بیت گئے

08-26-2023

(لاہور نیوز) منفرد انداز، جاندار اداکاری، معروف اداکارہ خالدہ ریاست کو دنیا سے رخصت ہوئے 28 برس بیت گئے۔

اداکارہ خالدہ ریاست نے اپنے منفرد انداز سے جو بھی کردار نبھایا اسے حقیقت کا روپ دیا۔ ان کے ڈرامہ سیریل بندش اور نامدار کے کردار کو آج بھی لوگ بے حد پسند کرتے ہیں۔ ستر کی دہائی کے اس دور میں آرٹ اور فن پروان چڑھ رہا تھا جس میں خالدہ ریاست جیسی اداکارہ نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ مشہور ڈراموں میں خالدہ ریاست کے نبھائے گئے کرداروں کو آج بھی فراموش نہیں کیا جا سکا ، جن میں پڑوسی، کھویا ہوا آدمی ، لازوال ، مانی ، دو کنارے، ایک محبت سو افسانے ڈراموں کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ یہ دور پاکستان ٹیلی ویژن کا سنہرا دور کہلاتا تھا۔ خالدہ ریاست نے اپنے عہد کے بڑے مصنفوں، ڈائریکٹرز اور فنکاروں کے ساتھ کام کیا ۔ وہ 26 اگست 1996 کو کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر خالق حقیقی سے جا ملیں۔ خالدہ ریاست کو ہم سے بچھڑے 28 برس بیت گئے لیکن آج بھی اپنے فن کی وجہ سے ناظرین انہیں نہیں بھول سکے ہیں۔