پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی کا گردشی قرضہ 742 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

08-26-2023

(ویب ڈیسک) بجلی کے بعد پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی (پی ایس او) کا گردشی قرضہ بھی پہاڑ بننے لگا جو 742 ارب روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی کا گردشی قرضہ بے قابو ہونے کی وجہ سے پی ایس او کو کاروباری مشکلات کا بھی سامنا ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ذمے پی ایس او کے 451 ارب 11 کروڑ روپے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر 182 ارب 67 کڑور روپے سے زائد، پی آئی اے اور حکومت پاکستان 108 ارب 24 کروڑ، جینکوز اور سی پی پی اے 150 ارب 13 کروڑ، حبکو اور کیپکو نے 32 ارب 54 کروڑ روپے پی ایس او کو ادا کرنے ہیں۔ پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی کو ایکسچینج ریٹ ڈیفرنشل کی وجہ سے بھی 74 ارب 27 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ ایل این جی کے ایکسچینج ریٹ میں بھی 6 ارب 75 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا۔