شہروز سبزواری کی سالگرہ، صدف کا محبت بھرا پیغام

08-26-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی جان شہروز سبزواری نے گزشتہ روز اپنی 38 ویں سالگرہ منا لی۔

شہروز سبزواری کی دوسری اہلیہ و اداکارہ اور ماڈل صدف کنول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں شہروز کے ہمراہ چند تصاویر جاری کیں جس میں اس جوڑے کو ایک دوسرے کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ صدف نے شوہر کے بارے میں اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پیغام جاری کیا جس میں اداکارہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جب بات ان کی زندگی میں اہمیت کو بیان کرنے کی ہو تو الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔ مزید انہوں نے اپنے شوہر کا انکی زندگی کو اپنی محبت سے مکمل کرنے اور حسین بنانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ کمنٹ سیکشن میں اداکار شہروز نے بھی اپنی اہلیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’میری زندگی میں روشنی کی کرن، میں بھی آپ سے بے حد محبت کرتا ہوں۔’ یاد رہے کہ صدف کنول اور شہروز سبزواری 31 مئی 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کی شادی کو اب تین سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ علاوہ ازیں انکی ایک ننھی پری "زہرہ" بھی ہیں، جبکہ شہروز کی سابقہ ​​بیوی سائرہ یوسف کے ساتھ بھی شہروز سبزواری کی ایک بیٹی "نورے" ہے۔