ایشیا کپ: نیپال کی کرکٹ ٹیم نے کراچی میں تیاریوں کا آغاز کر دیا

08-26-2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں شرکت کرنے کیلئے آنے والی نیپال کی کرکٹ ٹیم نے کراچی میں تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

بڑی ٹیموں سے مقابلے کے سلسلے میں ٹریننگ کے پہلے روز نیپالی کھلاڑیوں نے 3 گھنٹے تک سخت پریکٹس کی، مہمان کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے ساتھ فیلڈنگ کی مشقیں کیں، باؤلرز اور بیٹرز نے نیٹ پر خامیوں کو دور کرنے کیلئے لمبی باریاں لیں۔ مہمان ٹیم آج کراچی جم خانہ کے گراؤنڈ پر پریکٹس میچ بھی کھیلے گی جبکہ کل ایشیا کپ کے مقابلوں کیلئے ملتان روانہ ہو جائے گی۔